ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق مردم شماری کے لئے حکومت نے دسیوں ہزار افراد کی خدمات حاصل کی ہیں اور یہ محسوس کیا جارہا ہے کہ اس مردم شماری سے مسلمانوں پر مزید دباو بڑھ جائے گا کیونکہ مسلمان آبادی خود کو روہنگيا مسلمانوں کی حیثیت سے رجسٹر نہیں کرواسکے گي۔ میانمار حکومت نے اقوام متحدہ سے وعدہ کیا تھا کہ مردم شماری میں مسلمانوں کو روہنگيا مسلمانوں کی حیثیت سے رجسٹر کیا جائے گا لیکن حکومت نے اپنا وعدہ بھلادیا ہے اور مسلمانوں کو اپنا تشخص برقرار رکھنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ میانمار کی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ مسلمان اپنا رجسٹریشن کرانے کے لئے خود کو بنگالی قراردیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242
29 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 515076
میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تعصب جاری ہے اور تیس برسوں کے بعد ہونے والی مردم شماری میں مسلمانوں کا تشخص تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔